گوجرانوالہ: وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کیس میں اے ٹی سی نے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ملزم وقاض کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔
اے ٹی سی میں وزیر آباد حملہ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے کارکن احسن نذیر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرکے احسن نذیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ احسن نذیر مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔