کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ویسٹ آفس پرسرکاری زمین پرقبضہ کا الزام لگادیا۔
کے ڈی اے حکام سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر13/6 اسکیم 41 میں بیلٹ پلاٹس پرڈی سی ویسٹ کمپلیکس بنایا جارہا ہے، یہ زمین الاٹیس کوالاٹ کی گئی ہے، ڈی سی کمپلیکس کی تعمیرمیں سرکاری فنڈز کا غلط استمعال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کو الاٹیس کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے الاٹیس نے سندھ ہائی کورٹ میں کیس بھی دائرکیا ہوا ہے جبکہ مذکورہ زمین پر کے ڈی اے کی طرف سے کم آمدنی والے افراد کے لئے رہائشی مکانات بننے تھے۔
کے ڈی اے حکام نے واضح کیا کہ مذکورہ زمین کالے اوٹ پلان بھی ماسٹرپلان ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ ہے، خطوط میں کے ڈی اے کی الاٹ شدہ زمین پر ڈی سی کمپلیکس کی غیرقانونی تعمیرات کوروکنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید کہا کہ سپریم کورٹ آرڈرز کے مطابق شہر کو اس کے اصل ماسٹرپلان پر بحال کیا جائے۔