کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے سے کی تفتیش جاری ہے جس میں پتا چلا ہے کہ حملے کے وقت تین چوکیوں میں سے بھی کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
کراچی پولیس آفس سے ملحقہ پولیس لائن صدرکوارٹرز میں داخلےکا کوئی سکیورٹی گیٹ نہیں، پولیس لائن کے کوارٹرز میں پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں۔
دہشت گرد مبینہ طور پرکے پی او میں عقبی دیوار کود کر داخل ہوئے، حملےکے وقت تینوں چوکیوں پر کل کوئی نہیں تھا،کے پی او کی عقبی دیوار پر لگائی گئی خاردار تار بھی ٹوٹی ہوئی ہے ۔
حملے کی تفتیش کے دوران مزید انکشاف ہوا ہے کہ کے پی او کی مرکزی شاہراہ پر کوئی سی سی ٹی وی کیمرا موجود نہیں صرف اطراف میں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جس کار میں آئے تھے وہ صدر تھانے میں موجود ہے اور اس سے متعلق شواہد جمع کرلیےگئے ہیں۔