لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے اور ان کے مقرر کردہ لوگوں کے پارٹی عہدے بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو لاہورمیں ایک غیر آئینی اجلاس بلانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اب پرویزالٰہی کو آئندہ مسلم لیگ (ق) کا نام استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے جبکہ پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے بھی پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پرویز الٰہی مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو سکتے کیونکہ چوہدری شجاعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ ہیں، وہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔