پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران راولپنڈی میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو شاہ پور جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہی قید رکھا گیا ہے، تمام رہنماؤں کو قیدی وین کے ذریعے رات گئے شاہ پور جیل منتقل کیا گیا۔
شاہ پور جیل میں صداقت عباسی، زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان اور اعجاز خان اور دیگر کو بھی شاہ پور جیل منتقل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، پولیس نے 47 افراد کو قید کرنے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔