سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد ظاہر شاہ کو قائم مقام چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 1999 کے سیکشن 6 بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کا تقرر 22 فروری 2023 سے کیا گیا ہے، وہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
ظاہر شاہ اس سے پہلے ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے تھے۔