راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں کے کہنے پر سپریم کورٹ کے بینچ نہیں بنیں گے۔ یہ۔ نوے کی دہائی کی طرح ججوں کو دھمکانا چاہتے ہیں اپنے حق میں فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے، مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر حملے کی سازشیں تیار ہو رہی ہیں، یہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، ملک انارکی اورسول نافرمانی کی طرف جا رہا ہے، منی لانڈر کے کنگ کا بیٹا بلاول اپنے نیب کے قانون ختم اور ججز پر لاگو کرنا چاہتا ہے۔