ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 منٹ بھرپور ورزش ادھیڑ عمر اور بوڑھے افراد کو سنگین طبی مسائل سے بچنے میں مدد دیتی ہے ۔
برطانیہ میں JAMA اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 1 جون 2013 سے 23 دسمبر 2015 کے درمیان 42 سے 78 سال کی عمر کے تقریباً 82,000 شرکاء کو ایک ہفتے کے لیے ایکسلرومیٹر نامی فٹنس ٹریکر پہنا یا گیا ۔ جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جسمانی طور پر فعال شرکاء کو ہسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ کم رہا ۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ کم از کم 20 منٹ ورزش کرنے والے افراد میں آنت کے پولپس کا خطرے 3.8 فیصد اور ذیابیطس کا محض 23 فیصد تک ہوتا ہے۔”یہ نتائج بتاتے ہیں کہ روزانہ 20 منٹ تک اعتدال سے بھرپور جسمانی سرگرمی میں اضافہ صحت کے بہت سے مسائل ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔