اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 7مارچ تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نےعمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔
جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا گیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔