پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کل دوبارہ ورچوئل مذاکرات متوقع ہیں۔
ذرائع پاک الرٹز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات سے قبل بجلی بلوں کی وصولیاں کے عمل، سیلزٹیکس میں اضافے اور مانٹری پالیسی میں اضافے کے اعلان کی شرائط سامے آئی ہیں۔
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی کرنا ہوگا ساتھ ہی مانٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔
مزید کہا کہ شرح سود مہنگائی کے تناسب سے مقررکرنے پر بھی اتفاق کرنا پڑی گی اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16مارچ کی بجائے 2 مارچ کو ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے اجلاس کے فیصلےسے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔