لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر قانون نے شرمناک بیان دے کر عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی فضاءبنی ہوئی ہے کہ شائد 90 روز میں انتخابات نہ ہوں، ہفتے کو بتاؤں کا تحریک انصاف کا ملک کو مشکل سے نکالنے کا روڈمیپ کیا ہو گا۔
زمان پارک لاہور سے ویڈیو لنک خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو اپنی جماعت اور قوم کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، امیر ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی ہے، سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی کیلئے فیصلہ کیا، پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو پاکستان خوشحال ترین ملک ہوتا کیونکہ قانون اور انصاف خوشحالی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔