اسلام آباد: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاق، الیکشن کمیشن و دیگر کی اپیلوں پر سماعت کی اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 120 دن میں کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے روک دیا
ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں سٹیٹمنٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 120 میں کرائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ترمیم کی گئی ہے ۔
عدالت نے کہا کہ ترمیم 125 یونین کونسلز کی حد تک ہے یا مئیر تک ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم 125 یونین کونسلز کی حد تک ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو میرے خیال میں اگلے دس سال تک ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہم نے لاجسٹک اور فنڈز کے حوالے سے نقطہ اٹھایا۔