اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ کے کندھے پر بیٹھ کر عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو چار سال تک ملک کا سربراہ بنا کر رکھا ۔
مریم نواز نے کہا کہ ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی شکریہ ادا کریں جن کے پیچھے چھپ کر آپ دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان شاء اللہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔