بھارتی ریاست مہاراشٹرکے مالیگاؤں میں جج نے مارپیٹ اور جھگڑا کرنے پرانوکھی سزا سنادی۔
یہ واقعہ اپریل 2010 میں پیش آیا تھا جب رؤف خان نامی شخص کا آٹورکشہ کھڑی موٹرسائیکل سے ٹکرایا اوردونوں کی بحث ہوئی، پولیس نے الزام عائد کیا کہ رؤف خان نے شکایت کنندہ کے ساتھ بدسلوکی کی اورمارا پیٹاجس سے وہ زخمی ہوگیا۔
تیرہ سال بعد مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے رؤف عمر کو دفعہ 323 میں قید کی سزا دینے کے بجائے حادثے کے مقام پر واقع مسجد کے احاطے میں 2 درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کا حکم دیا۔
فیصلہ سنانےوالے مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے 30 سالہ ملزم رؤف عمرخان کو آئندہ 21 روز تک باقاعدگی سے پانچ وقت نمازادا کرنے کا حکم دیا۔
جج نے فیصلے میں یہ بھی قراردیا کہ ملزم قریبی مسجد میں اپنے اعمال کے کفارہ کے طورپر 2 پودے لگا کراس کی دیکھ بھال کرے گا۔