اسلام آباد:سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ابھی انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، حیرت ہے 2 افراد کے کہنے پر سوموٹو ہوگیا، 2018 میں کروڑوں عوام کی نہیں سنی گئی ۔ جس طرح تصویر کو پیش کیا جارہا ہے وہ الٹ ہے ۔عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہے ہیں ۔
ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتے ہیں۔ہمیں ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہیں۔ یہاں اسمبلیاں توڑ دی گئیں،دونوں کے ٹوٹنے کا وقت ایک نہیں ۔دونوں صوبائی اسمبلیوں کے توڑنے کےحوالےسے تمام حقائق کو سامنے رکھنا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت مردم شماری کا عمل جاری ہے ۔ انتخابات کو مردم شماری کے بعد ہونا چاہئے۔ اس بات کو دیکھنے کی ضرورت ہے کیا اسمبلیاں وزیراعلیٰ نے توڑیں؟سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا کہ الیکشن شیڈول کیوں نہیں دیا جارہا؟ یہی سپریم کورٹ تھی جس نے پرویزمشرف کو کہا 3 سال میں الیکشن کرانا ہے ۔