روشنیوں کے شہرکراچی میں گزشتہ ماہ فروری میں اسٹریٹ کرائم کی 7 ہزار کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس میں کئی شہری اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
اعداد و شمارکے مطابق فروری میں موبائل فون چھینے کی 2 ہزار225 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور 4 ہزار 54 شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے، جبکہ اسلحے کے زور پر326 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔
گزشتہ ماہ میں کار چوری کی 163 وارداتیں شہریوں کی جانب سے رپورٹ کی گئیں اور اسلحے کے زور پر15 شہریوں کو گاڑیوں سے محروم کردیا گیا، جبکہ 2 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 24 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ٹارگٹ کلنگ کے 3 واقعات ہوئے اور ڈکیتی کے دوران 25 سے زائد شہریوں کو زخمی کیا گیا۔