راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کا ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 23 ویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے، کوشش کریں گے کہ پشاور زلمی کو 150 رنز کے اندر آؤٹ کریں۔
لاہورقلندرز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے، پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز نے 7 میچ کھیل کر 6 جیتے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔
دوسرا میچ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پوانٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوسرا اور ملتان سلطانز کا تیسرا نمبر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 7 میں سے 5 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ ملتان سلطانز نے 7 میچز کھیل کر 4 میں فاتح رہی۔