گوجرانوالہ : انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کا حکم دے دیا۔
فاضل عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 28مارچ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
گزشتہ تار یخ پر عدالت نے رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوے وزیر داخلہ کو 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمہ ق لیگ کے مقامی رہنما نے درج کرایا تھا۔