اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کے بلانے پر بھی حاضر نہ ہونے والا سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے اور معیشت کی بحالی روکنے کی سازشیں کر رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا آج سیاسی عدم استحکام کے ذریعے اس کی بحالی روکنے کی سازشیں کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو اس نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے ساتھ کیا، وہی کر رہا ہے جو اس نے قومی مفادات، پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین پاکستان، پارلیمینٹ، پاکستان کے اداروں، میڈیا اور عوام کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ہے۔