لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نےدرخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔یہ توآزادی اظہار رائے کیخلاف ہے۔
پیمرا کے وکیل نے اعتراض کیا کہ یہ معاملہ یہاں نہیں سنا جا سکتا ہے، فل بینچ نے سماعت کرنا ہے۔میری عدالت سے درخواست ہے کہ یہ دائرہ اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمران خان نے درخواست کی تھی کہ بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ پیمرا نے عمران خان کی اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے ۔