پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) بالآخر انتخابی میدان میں اتر گئی، پارٹی قیادت نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے لئے پارلیمانی بورڈز کو بھی ہدایت کردی۔
پارٹی صدر نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کے لئے 14 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے جبکہ انتخابی امیدواروں کو درخواستیں جمع کروانے کے لئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔