اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
پاک الرٹز کے مطابق خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس کی سول جج رانا مجاہد رحیم نے سماعت کی۔ عمران خان کی طرف سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔
سول جج نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ عمران خان کو 29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔