چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم اور بکتر بند گاڑی زمان پارک پہنچ گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور میں موجود ہے اور آج وارنٹ کی تعمیل کرائے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیےزمان پارک پہنچ گئی ہے۔پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہم عمرا ن خان کو گرفتارکرنے آئے ہیں۔ ہم قانون پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاونان کا کہنا ہے کہ عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کارروائی ہوگی۔
ہم وارنٹ کی تعمیل کروانے اور عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں کیا جائیگا۔