اسلام آباد : سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کاکہناہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے مزید بحران پیدا ہو گا ۔ سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ اس وقت پاکستان کوسیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے 3 بڑے بحرانوں کا سامنا ہے ۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں 2 تجاویز دیتا ہوں۔بحران روکنے کے لیے جون میں انتخابات کی تاریخ مقرر کریں اور جو بھی پارٹی انتخابات جیتےاس کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔
زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں ۔