نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عوام کو تجویز دی ہے کہ ہجوم والے مقامات اور ہیلتھ کیئر سہولیات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 اپریل تک کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔
اسی دوران صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 129 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعداد و شمار کے مطابق مثبت کیسز کا تناسب 2.98 فیصد تھا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی۔
تاہم کووڈ 19 سے اموات رپورٹ نہیں ہوئیں جبکہ کووڈ-19 کے 4 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے۔
لاہور میں 523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8.22 فیصد کے تناسب سے 43 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ راولپنڈی میں 225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی جس کا تناسب 1.33 فیصد تھا۔
اس کےعلاوہ اسلام آباد میں 333 ٹیسٹ کیے گئے میں 4.20 فیصد کے تناسب سے 14 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی