لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے روانہ ہو گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کیلئے عدالت عالیہ نے ساڑھے 5 بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر میں لاہورہائیکورٹ پہنچیں گے، ہماری ساری جدوجہد ہمیشہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے دیوارسے لگایا تب بھی ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، آج بھی قانون کے دروازے پر موجود ہیں، کسی کے ساتھ بھی معاہدہ ہو، اس پر عمل کریں گے
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا پی ٹی آئی کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی، زمان پارک میں انتہا پسند نہیں بلکہ محب وطن لوگ موجود ہیں۔