واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرغیرملکی تحائف غائب کرنے کا الزام لگ گیا۔
امریکہ کی ہاؤس آف ڈیمو کریٹس نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی تحائف سے متعلق قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے غیرملکی تحائف کا حساب نہیں دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد 100 تحائف کا حساب نہیں دیا۔
رپورٹ میں سعودی عرب سے ملنے والے 16 تحائف کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کی مالیت 45 ہزار ڈالر سے زائد تھی۔ تحائف میں ایک خنجر بھی شامل ہے جس کی مالیت 24 ہزار ڈالر تک ہے جبکہ ہندوستان سے ملنے والے 17 تحائف کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔