لاہور: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
دونوں ممالک کے بورڈز میں نئے شیڈول پر اتفاق ہو گیا ہے، اب میچز پہلے لاہور، راولپنڈی اور پھر کراچی میں ہوں گے،اس سے قبل سیریزکاآغازکراچی سے اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔
اس سیریز کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ہی ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچ 14،15اور17اپریل کوکھیلے جائیں گے۔
راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے بھی کراچی میں 26 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
کراچی میں باقی چار ون ڈے میچز 30 اپریل،3مئی، 5مئی اور 7مئی کو کھیلے جائیں گے۔