محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں اسکول صبح ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 11 تک کھلیں گے، اور جمعے کے روز صبح ساڑھے 7 بجے تا ساڑھے 10 بجے تک اسکولوں میں تدریسی عمل ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولوں کے اوقات کار صبح پونے 11 بجے تا دوپہر پونے 3 بجے تک ہوں گے۔