وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین معاشی و سیاسی بحران کے دہانے پرکھڑا ہے، ایک شخص کی انا کی بھینٹ 2 اسمبلیاں چڑھ گئیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت الیکشن بیک وقت کرانےکا فیصلہ کیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے نتیجے میں سیاسی حکومت ہوگی، الیکشن کمیشن خود مختارآئینی ادارہ ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ایک شخص کی انا کی بھینٹ 2 اسمبلیاں چڑھ گئیں، آپ نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے اسمبلی تحلیل کیں۔
اعظم نذیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت الیکشن بیک وقت کرانےکا فیصلہ کیا، پنجاب کی آبادی ملک کے نصف حصے سے زائد ہے، سول سوسائٹی نے بیک وقت انتخابات کیلئے مہم چلائی ہوئی ہے، پنجاب میں اتفاق نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا۔