شارجہ اسٹیڈیم کے منتظمین نے پاک افغان میچز کے لئے حکمت عملی بنالی ہے، شائقین کو پُرامن رکھنے کے لئے اضافی سیکیورٹی کی تیعناتی کا بھی امکان ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے تجویز دی کہ اسٹیڈیم میں موجود دونوں ممالک کے شائقین کو مختلف اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ سال ستمبر میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کے بعد پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے تھے۔
افغان شائقین کرکٹ نے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں تھیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعدد پاکستانی شائقین زخمی ہوئے تھے۔
شارجہ اسٹیڈیم اب پاکستان اور افغانستان کے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان اور پاکستان ٹیم کی کمان شاداب خان سنبھالیں گے۔