پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سیاسی حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ دہشت گرد ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کے خلاف بھرپور کارروائی کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ایک فراڈ ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک دہشت گرد ہے اور یہ کوئی معمولی دہشت گردی نہیں ہے
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی سیاست میں اس طرح کا بڑا فراڈ اور دہشت گرد کبھی نہیں دیکھا
ان کا کہنا تھا کہ ’پیٹرول بم کیوں استعمال ہوئے، اس لیے کہ پولیس والے جل کر جاں بحق ہوں، اس کو یہ کس نے سکھایا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک سیاسی جماعت اس طرح کا رویہ اختیار کر رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ ناقابل قبول ہے ان کے خلاف مکمل کارروائی ہونی چاہیے۔