اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا دی۔
سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
بینچ کی سربراہ چیف جسٹس پاکستان کریں گے، بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔