الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن 8 اکتوبر کو ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا نے بھی 8 اکتوبر کو ہی تاریخ الیکشن کے انعقاد کی تجویز کی تھی۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلامی علی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے خط میں لکھا کہ 22 مارچ کو الیکشن کمیشن نے متعدد وجوہات کی بنا پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے خط میں لکھا کہ حالیہ دنوں صوبے میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔