پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا
انتخابات کیس میں 31 مارچ کی سماعت کا حکم نامہ جاری
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے لئے فنڈز اور سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق سوالات پر جواب کے لئے اٹارنی جنرل کی مزید مہلت کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی آج طلب کرلیا ہے۔
31 مارچ کو انتخابات سے متعلق کیس کی ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ بھی ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔