پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھٹو اور زرداری کی پیپلز پارٹی میں بہت فرق ہے، بھٹو آئین بناتا ہے اور نواسہ آئین توڑتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آئین کیلئے بہت کچھ کیا لیکن جانشین کیا کر رہے ہیں؟ آج ذوالفقار بھٹو کے نام نہاد جانشین آئین پر حملہ آور ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون نہیں ہوسکتا۔
الیکشن التوا کیس سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہم سب سپریم کورٹ آئے ہیں۔ ہم وکلا اور عوام ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے آئین کے ساتھ ہی کھڑا ہونا ہے۔ آئین کے بغیر جنگل کا قانون ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا۔