بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکا ہوا کان بیٹھنے سے 3کان کن ہلاک اور 3 بے ہوش ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق پانچ کان کن چملانگ کے علاقے میں واقع کوئلے کی کان میں ہزاروں فٹ گہرائی میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی۔ انھوں نے کہا کہ کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تین افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ 2لاپتہ ہوگئے۔ کوئلے کی کان میں پھنسے دونوں کان کنوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن 5 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس کے بعد کامیابی ملی۔