خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔ فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کی جن میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی باسط علی شامل ہیں۔