وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس آج ہفتے کو ان کی رہائشگا ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔
اجلاس میں معاونین خصوصی اور اٹارنی جنرل بھی شرکت کریں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔ نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت کے مطالبات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں گے۔