اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف قطر اور لندن کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
وزیراعطم شہباز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے قطر کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم قطر سے برطانیہ جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف 6 مئی کو لندن میں شاہ چارلس کی رسم تاج پوشی میں بھی شرکت کرینگے۔