بھارتی شہرگوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی آمد پر بھارتی وزیر خارجہ سبرا مینم جے شنکر نے ان کا استقبال کیا۔
اجلاس کے بعد جولائی میں ہونے والے SCO سربراہان مملکت اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر گووا میں ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اس وقت بھارت کے شہر گووا میں موجود ہیں۔