پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے ارکان جائے وقوعہ کے وزٹ کیلئے زمان پارک پہنچ گئے۔
جے آئی ٹی لاہور کے 3 تھانوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کا جائزہ لے گی۔ جے آئی ٹی کے ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور کر رہے ہیں۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کرائم سین کے معائنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔