نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو 25 لوگوں کی ہلاکتوں کا کہہ رہے ہیں وہ ہمیں بتائیں کہ کہاں مرے ہیں ہم قانون کے حساب سے ہی چلیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد والی بات پر آئی جی پنجاب نے تفصیلی بریف کیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے ساتھ آئی جی جیل اور خاتون ایس ایس پی بھی تھیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ روز کہہ رہے ہیں 25 لوگ ہلاک ہوئے ہیں، اگر ایسا ہے ہمارے علم میں بھی لایا جائے کہ کون لوگ مرے ہیں ان کے نام دے دیں ہم قانون کے مطابق ہی چلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی ماؤں اور بہنوں والے ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس 11 خواتین ہیں لیکن ہم ان خواتین کو آپ سے ملا نہیں سکتے ورنہ آپ خود پوچھ سکتے ہیں۔ اس طرح ماؤں اور بہنوں پر الزام لگا دینا اچھی بات نہیں کچھ حیا کرنی چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دواؤں کی ایل سی کا مسئلہ ہوا تھا میں نہیں کہتا کہ دوائیاں مہنگی ہونی چاہئیں لیکن کہیں نہ کہیں فرق ضرور آئے گا۔