نئی دہلی: بھارت میں ٹرینوں کے خوفناک حادثے میں 230 سے زائد افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہولناک تصادم ہوا۔ مسافر ٹرین کورومنڈیل ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جا رہی تھی۔ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں الٹ گئیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اڑیسہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ٹرینیں ایک ہی پٹری پر آ گئی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔