پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اعجاز انور نے علی محمد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا اور انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز انوار نے ریمارکس دیئے کہ جو پریس کانفرنس کرتے ہیں ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور جو پریس کانفرنس نہیں کرتے وہ دوبارہ گرفتار ہوجاتے ہیں، پریس کانفرنس سے کس طرح اتنے سنگین الزامات ختم ہو جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ علی محمد خان کو ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے باہر سے خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔