وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نے ملکی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،
لاہور میں تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں ملک بھر کے تاجر رہنماؤں سے ملاقات کی، مجھے مشکل معاشی صورت حال میں ان کے بلند حوصلے دیکھ کر خوشی ہوئی
بلاول بھٹو نے کہا کہ تاجر برادری نے ملکی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی تاجر برادری کے مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر رہنما چودھری منظور احمد اور پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اور ینگ ڈاکٹرز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چوہدری منظور احمد کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات اور پنجاب میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور ضلع قصور کی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے بہترین الیکشن کمپین پر چوہدری منظور کی کاوشوں کو سراہا، جب کہ چوہدری منظور نے باغ الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی۔