پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کےعمل میں خواتین کو شامل کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے، پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پر ہی ملے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس میں لاہور کے تنظیمی معاملات اور انتخابی مہم پر مشاورت کی گئی۔
ن لیگ خواتین ونگ کی صدر سعدیہ تیمور نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی، انہوں نے ٹریننگ سیشن اور پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کی۔
مریم نواز نے خواتین ونگ کو گھر گھر انتحابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ترقی کےعمل میں خواتین کوشامل کرنا ہمارے منشورکاحصہ ہے، خواتین نواز شریف اور دیگر قیادت کے شانہ بشانہ آگے بڑھتی ہیں۔
مریم نوازنے کہا کہ خواتین مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پرہی ملے گا۔
ملاقاتوں میں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سابق خواتین کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست ازسرنومرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مریم نواز سےملک سیف الملوک کھوکھر، رمضان صدیق بھٹی،خواجہ عمران نذیر اور دیگر پارٹی اراکین نے بھی ملاقات کی۔