بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک نے بھارتی فائرنگ پرشدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔
گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پرفائرنگ سے ایک خاتون شہید اور نو افراد زخمی ہوئے تھے۔ سرحدی علاقوں میں گزشتہ سال بھارتی جارحیت کے نیتجے میں 35 پاکستانی شہید اور 135 افراد زخمی ہوئے تھے۔