امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کرے۔
چارسدہ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو مزید ایک دن کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا تھا کراچی کے لوگوں نے کرپشن کو مسترد کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی نے زور زبردستی سے میئرکراچی کا الیکشن جیت لیا نمازجمعہ کےبعداسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ہو گا الیکشن کمیشن کو پیپلزپارٹی نہیں قوم تنخواہ دیتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاس معیشت کا علاج نہیں یہ ملک اور قوم پر بوجھ ہیں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی آگ میں جل رہے ہیں اور پارلیمنٹرینز کی مراعات میں اضافے ہو رہے ہیں، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ظلم اور ظالم کے خلاف ووٹ کی طاقت سے جہاد کریں۔