اسلام آباد : سیشن عدالت نے اداروں سے متعلق متنازع بیان کے کیس میں پی ٹی آئی شہباز گل کو گرفتار کرنے اور ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے اداروں سے متعلق متنازع بیان کے کیس میں پی ٹی آئی شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہبازگل پاکستان میں جس بھی ایئرپورٹ پرنظر آئیں، گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔
جج طاہرعباس سِپرا نے چیئرمین نادرا کو شہباز گل کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہبازگل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔
سیشن عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ اسلام آباد،فیصل آباد رہائشگاہ کے باہر اشتہاری قراردینے کا اشتہار چسپاں کیاجائے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،اسلام آباد کو شہبازگِل کی پراپرٹیز کی رپورٹ 30 دن میں دینےکاحکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع اور دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کرلیں۔
دوران سماعت اے ایس آئی نے شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی، اے ایس آئی آصف اعوان نے بتایا کہ شہبازگل کووارنٹ کےمطابق گرفتار کرنےکوشش کی، شہبازگل جان بوجھ کرامریکاچلے گئے